حکومت کا چھوٹے کسانوں کیلئے آسان زرعی قرضہ پروگرام متعارف

Published On 14 October,2025 05:01 pm

کراچی :(دنیا نیوز) حکومت نے چھوٹے کسانوں کیلئے آسان زرعی قرضہ پروگرام متعارف کرادیا۔

سٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق حکومت نے نیشنل سبسسٹنس فارمرز سپورٹ انیشی ایٹو پروگرام تیارکرلیا ، کسان اب گھر بیٹھےآن لائن زرعی قرضوں کے حصول کیلئے درخواست جمع کراسکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کسانوں کو زرعی قرضے کا75 فیصد نقد کے بجائے بیج، کھاد، زرعی ادویات اور فیول کی صورت میں دیا جائے گا، حکومتی سکیم سے کسانوں کو75  فیصد اشیاء کے علاوہ 25 فیصد رقم نقد دی جائے گی۔

سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ این ایس ایف ایس آئی سے کسانوں کو ایگری کلچرل سروس بھی فراہم کی جائے گی، موبائل ایپ کا نام زرخیر رکھا گیا، چھوٹے کسانوں کو قرضوں پر10فیصد فرسٹ لاس کوریج اور ہرقرض کیلئے10ہزار روپے کی سبسڈی ہوگی۔

دوسری جانب سٹیٹ بینک نے سکیم کے تحت قرضوں کی فراہمی کیلئےبینکوں کو ہدایات جاری کردیں۔