زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ

Published On 16 October,2025 06:41 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرِ مبادلہ کے ذخائر 10 اکتوبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 1 لاکھ ڈالرز بڑھے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملکی زرِ مبادلہ ذخائر 19 ارب 61 کروڑ ڈالر ہو گئے، ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 10 اکتوبر تک 19.81 ارب ڈالرز رہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2.07 کروڑ ڈالرز کے اضافے سے 14.44 ارب ڈالرز رہے۔

مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.06 کروڑ ڈالرز کم ہو کر 5.36 ارب ڈالرز رہے۔