کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ نے کاشت کاروں کیلئے بڑے پیکیج کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کسانوں سے 3500 روپے فی من گندم خریدے گی، کسانوں کو 1 بوری ڈی اے پی اور 2 بوری یوریا فی ایکڑ دیں گے، زرعی انکم پر ٹرپل ٹیکس کا نفاذ فی الحال مؤخر کردیا، اب ٹیکس سلیب پرانے 15 فیصد پر آگیا ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کسانوں کو دیئے گئے پیکیج کی مالیت 55 ارب روپے ہے، کسان کی مدد نہیں کریں گے تو وہ کیسے گندم اُگائے گا؟ گندم کی نقل و حمل پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی، گندم کی امدادی قیمت ختم کی گئی تو پھر ہمیں امپورٹ کرنا پڑ گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی گزشتہ حکومت میں گندم کی امدادی قیمت مقرر کی گئی، اگلے 6 سال تک ہمیں گندم درآمد کرنے ضرورت نہیں پڑی۔



