آئی ایم ایف کی شرط پر عملدرآمد، حکومت نے ٹیکس پالیسی آفس فعال کر دیا

Published On 25 October,2025 09:37 am

اسلام آباد: (مدثر علی رانا) حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر عملدرآمد کرتے ہوئے ٹیکس پالیسی آفس فعال کر دیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق ٹیکس پالیسی آفس فعال کرنے کیلئے تعیناتیوں کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا، آئندہ مالی سال 2027 کے لیے آئندہ ہفتے سے ٹیکس پالیسیوں کی تیاری پر کام شروع ہو جائے گا۔

حکام کے مطابق ایف بی آر اور ٹیکس پالیسی آفس دونوں ادارے الگ کپیسٹی میں پرفارم کریں گے، ٹیکس پالیسی آفس میں پالیسی میکنگ اور ایف بی آر ٹیکس اکٹھا کرنے کیلئے کام کرے گا۔

ڈاکٹر نجیب احمد میمن کو دو سال کیلئے ہیڈ آف ٹیکس پالیسی تعینات کر دیا گیا ہے، ٹیکس پالیسی آفس آئندہ ہفتے سے ورکنگ شروع اور رولز ریگولیشنز مکمل کیے جائیں گے، نعیم حسن کو ڈائریکٹر بزنس ٹیکسیشن، فدا محمد کو ڈائریکٹر انٹرنیشنل ٹیکسیشن تعینات کیا گیا۔

منیر احمد ڈائریکٹر ڈائریکٹ/ان ڈائریکٹ، اعجاز حسین کو ڈائریکٹر پرسنل ٹیکسیشن تعینات کیا، ڈاکٹر نجیب احمد میمن فی الوقت ایف بی آر میں ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی تعینات ہیں، ٹیکس پالیسی آفس میں ڈائریکٹرز کی سپیشل پروفیشنل پے سکیل پر تعیناتی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ٹیکس پالیسی آفس انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی پر پالیسی میکنگ کرے گا۔