پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بڑی مندی، اربوں روپے ڈوب گئے

Published On 28 October,2025 04:24 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گراوٹ، ٹریڈنگ کا اختتام بڑی مندی سے ہوگیا۔

100 انڈیکس 2 ہزار 62 پوائنٹس گر کر 1 لاکھ 60 ہزار 101 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا، انڈیکس دوران ٹریڈنگ 1 لاکھ 63 ہزار کی حد سے گر کر 1 لاکھ 59 ہزار 8 سو کی حد تک ٹریڈ ہوا۔

سٹاک ایکسچینج میں 476 کمپنیوں میں سے 113 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ، 324 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

سٹاک ایکسچینج میں 1 ارب مالیت شیئرز کے سودے 36 ارب روپے میں طے ہوئے۔