ایس آئی ایف سی کی صنعت، سیاحت اور نجکاری میں نمایاں کامیابیاں

Published On 03 November,2025 09:46 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی جامع حکمت عملی کے مثبت اثرات آنے لگے جس کے نتیجے میں صنعت، سیاحت اور نجکاری میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی معروف انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی نے فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری مکمل کر لی ہے۔

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی نجکاری سے کسانوں کو جدید، تیز، شفاف اور مؤثر مالی خدمات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی جبکہ بی وائی ڈی (بِلڈ یور ڈریمز) کا پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کیلئے مقامی کمپنیوں سے اشتراک ہوا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ای وی چارجنگ سٹیشنز کے قیام کی طرف سرمایہ کاروں کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مزید برآں رواں سال گرین ٹورازم پرائیویٹ لمیٹڈ کے تحت گرین پاک لگون گڈانی اور گرین پاک ریورفرنٹ ناران کا باضابطہ افتتاح کیا گیا۔

پاکستان میں ماحول دوست سیاحت کو نئی جہت، گرین ٹورازم منصوبوں کی رفتار میں نمایاں تیزی آئی ہے جبکہ ایس آئی ایف سی کے ترجیحی منصوبے ملکی معیشت میں بہتری کیلئے مسلسل کوشاں ہیں۔