اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سی پی پی اے (سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 65 پیسے کی کمی کی درخواست نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) میں جمع کرا دی ہے۔
نرخوں میں کمی کی درخواست اکتوبر کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگی گئی ہے۔
نیپرا اتھارٹی درخواست پر 27 نومبر کو سماعت کرے گی، جس کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے، درخواست منظور ہونے پر صارفین کو بجلی کے نرخوں میں معمولی ریلیف مل سکتا ہے۔



