اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمان المطیری نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور کویت کے درمیان پٹرولیم سیکٹر میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کویتی سفیر کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان کا سچا دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور طویل شراکت پر مبنی ہیں اور پاکستان پٹرولیم شعبے میں کویت کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔
کویتی سفیر ناصر المطیری کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی اور استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی ترقی دشمنوں کو کھٹکتی ہے اور وہ استحکام کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کر رہے ہیں۔
ناصر المطیری نے واضح کیا کہ کویت پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کی ترقی کا خواہاں ہے۔



