کراچی: (دنیا نیوز) سی اے اے نے نجی ایئرلائن کو فلائٹ آپریشن بحالی کے لئے ایک اور موقع دے دیا۔
سی اے اے سے نجی ائیرلائن کو بڑا ریلیف مل گیا، سی اے اے نے نجی ایئرلائن کے فلائٹ آپریشن بحالی کے اقدامات کے لئے بڑا فیصلہ کیا گیا، نجی ائیرلائن کا ایئر آپریٹرز سرٹیفکیٹ بحال کردیا گیا۔
سی اے اے کے مطابق اے او سی بحالی نجی ایئرلائن کو اپنے فلائٹ آپریشن بحالی کے اقدامات کے تحت کی ہے، نجی ایئر لائن کو طیاروں کے انجن اور پرزہ جات درآمد میں یہ معاون ثابت ہوگا، تمام ریگولیٹری اقدامات مکمل کرنے تک نجی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن معطل رہے گا، ایئر آپریٹرز سرٹیفکیٹ بحالی نجی ایئرلائن کو فلائٹ آپریشن بحالی کے لئے ایک اور موقع فراہم کرنا ہے۔
سی اے اے نے مزید بتایا کہ ڈی جی سی اے اے کی ہدایت پر ڈاریکٹرز فلائٹ سٹینڈرڈ نے حکم نامہ جاری کردیا، سی اے اے نے ریگولیٹری قوانین کی خلاف ورزی پر نجی ایئر لائن کا ایئر آپریٹرز سرٹیفکیٹ گزشتہ ماہ معطل کیا تھا۔



