ہنگو:پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3اہلکار شہید

Published On 26 November,2025 11:35 pm

ہنگو: (دنیا نیوز) دہشتگردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملے کرکے 3 اہلکاروں کو شہید کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں نے تھانہ سٹی کے علاقے شاہو روڈ پر قاضی تالاب چیک پوسٹ پر حملہ کیا، پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں تین اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈی پی او خان زیب خان نے کہا کہ چیک پوسٹ پولیس نے دہشت گردوں کا جوان مردی سے مقابلہ کیا، دہشت گردوں کے نقصانات کے متعلق بتانا قبل از وقت ہو گا، شہدا کی میتوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا۔