بہاولنگر: (دنیا نیوز) چک نمبر 107 سکس آر میں فائرنگ سے نوجوان کے قتل کا معمہ حل کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول نوجوان کی بیوی اور اس کا آشنا قاتل نکلے، بیوی نے ہی آشنا کو گھر بلایا اور فائرنگ سے سوئے ہوئے مقتول کے سر اور چہرے پر گولیاں مار کر بے دردی سے قتل کیا تھا۔
ملزمہ نے قتل کے بعد آشنا کو فرار کروا دیا اور نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شوہر کے قتل کا ڈرامہ کیا، پولیس نے بیوی کو گرفتار کر لیا، ملزمہ نے اقبال جرم کر لیا، موقع سے فرار ہونے والے آشنا کی تلاش شروع کر دی گئی۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مقتول نوجوان نجم الحسن کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔



