پی ٹی اے کا غیر قانونی سم اجرا کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 افراد گرفتار

Published On 26 November,2025 09:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی اے کا غیر قانونی سم اجرا کے خلاف کریک ڈاؤن، لاہور میں پی ٹی اے اور نیشنل کرائم سائبر انویسٹی گیشن ایجنسی نے مشترکہ کارروائیاں کیں۔

پی ٹی اے کے مطابق متعدد فرنچائزز پر چھاپے مار کر غیر قانونی سرگرمیاں پکڑیں، شاہکوٹ، حویلی لکھا اور یزمان میں فرنچائزز پر چھاپے مارے گئے۔

مشتبہ سمیں اور غیر قانونی ایکٹیویشن کا سامان برآمد کر لیا گیا، شاہکوٹ اور حویلی لکھا میں ایک، ایک، یزمان میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پی ٹی اے کے مطابق فرنچائز مالک، منیجر اور سی ایس آر حراست میں لے لئے گئے، تمام افراد کیخلاف مقدمات درج کر کے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے مزید تفتیش شروع کر دی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایم بی وی ایس سسٹم کو بائی پاس کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی، پی ٹی اے نے عوام سے ہوشیار اور محتاط رہنے کی اپیل ہے۔