صادق آباد: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 2 کمسن بچے جاں بحق

Published On 26 November,2025 08:59 pm

صادق آباد: (دنیا نیوز) ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ بھونگ کے علاقے کوٹلہ جعفر لعل میں پیش آیا جہاں مسلح ڈاکو موٹرسائیکل چھینن کر فرار ہورہے تھے کہ اہل علاقے نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا جس پر مسلح ڈاکوؤں اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

فائرنگ سے 2 کمسن بچے جاں بحق ہوگئے، جاںبحق بچوں کی عمریں 8 سے 10 سال ہے، فائرنگ کے بعد ڈاکو اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے، جاں بحق بچوں کو کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔