بلوچستان پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز کر دیں، آئی جی

Published On 26 November,2025 12:41 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) آئی جی بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ پولیس نے صوبہ بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

اپنے بیان میں آئی جی بلوچستان محمد طاہر کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، صوبے بھر میں آپریشنز تیز کر دیے گئے ہیں، مختلف اضلاع میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کر کے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں 126 مفرور اور 160 جرائم پیشہ عناصر شامل ہیں۔

آئی جی پولیس نے مزید بتایا کہ اغوا کیے گئے 9 افراد کو بھی بازیاب کروا لیا گیا، گرفتار ملزمان سے اسلحہ و دیگر ممنوعہ سامان برآمد کر لیا گیا، جرائم سے پاک معاشرے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔