راولپنڈی: (دنیا نیوز) نوجوان لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کا معاملہ، ویڈیو مصریال کالونی راولپنڈی کی نکلی، لڑکی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔
متاثرہ لڑکی ایمان نے کہا کہ آج سے ڈیڑھ مہینے پہلے میرے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا ہے، ثنا نام کی لڑکی اور ارمان نام کا لڑکا مجھے اپنے فلیٹ مصریال روڈ لے گئے۔
متاثرہ لڑکی نے کہا کہ وہاں چار لوگ تھے، درانی، مٹھو کے علاوہ ایک اور شخص تھا، انہوں نے مجھے مارا، میرے بال کاٹے اور میری ویڈیو بھی بنائی۔
ایمان نے کہا کہ میری ویڈیو وائرل کی گئی ہے میں ان کے خلاف کارروائی چاہتی ہوں۔



