راولپنڈی: تھانہ سول لائنز کے علاقے میں فائرنگ، 2 حقیقی بھائی قتل

Published On 23 November,2025 12:39 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) تھانہ سول لائنز کے علاقے جھنڈا چیچی میں فائرنگ کر کے 2 حقیقی بھائیوں کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں کی شناخت محمد فرقان اور احتشام الحق کے ناموں سے کی گئی، ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

یہ افسوسناک واقعہ گلی 15 میں پیش آیا، پولیس نے موقع سے شواہد جمع کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی، فائرنگ کرنے والے ملزم سے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ لیڈی کانسٹیبل کا بیٹا ہے۔