لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی احمد فیصل چودھری نے بتایا کہ پولیس مقابلے ماہوٹا اور لاشاری کے علاقے میں ہوئے، گشت پر معمور پولیس اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں اسلحے سمیت گرفتار ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت کامران جونیجو اور ثمیر جونیجو کے ناموں سے ہوئی ہے، ڈاکوؤں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ زخمی حالت میں گرفتار دونوں ڈاکو متحرک جرائم پیشہ اور سنگین نوعیت کے 20 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے، زخمی ڈاکوؤں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



