میانوالی: (دنیا نیوز) نواحی علاقہ پائی خیل میں والی بال کھیل میں لڑائی پر فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوان چچا زاد بھائی تھے، مقتولین کی عمریں 16 سال بتائی جاتی ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت عمر اور جنید کے نام سے ہوئی، دونوں لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔



