کراچی میں چھری کے وار سے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

Published On 25 November,2025 12:41 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں چھری کے وار سے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

واقعہ لانڈھی مانسہرہ کالونی کے قریب پیش آیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو قانونی کارروائی کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ سیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کا مؤقف ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی، ملزموں کو جلد گرفت میں لیکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔