شہر قائد میں پولیس مقابلہ، ایک زخمی سمیت 4 بھتہ خور گرفتار

Published On 26 November,2025 04:52 am

کراچی: (دنیا نیوز) گورو مندر کے قریب ایس آئی یو پولیس کا ملزموں سے مقابلہ ہوا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق پولیس مقابلے میں ایک زخمی سمیت چار بھتہ خور گرفتار کر لئے گئے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کر لئے گئے۔

پولیس حکام نے مزید بتایاکہ گرفتار ملزموں کے دو ساتھی ایس آئی یو کے اہکاروں پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔