پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے مشکل اقدامات اٹھانا پڑے: محمد اورنگزیب

Published On 27 November,2025 01:05 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے مشکل اقدامات اٹھانا پڑے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مشکل حالات سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہے، معاشی استحکام میں نجی شعبے کا اہم کردار ہے، مضبوط اور مستحکم معیشت کیلئے نجی شعبے کو سہولیات دینا ہوں گی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو کاروبار کیلئے سازگار ماحول دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، پرائیویٹ سیکٹر ملک کو آگے لے کر جا رہا ہے، ٹیکس نظام میں شفافیت سے ادارے مضبوط ہوں گے، ملکی معیشت کی ترقی کیلئے اہم اقدامات کرنا ہوں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت تھی کاروبار کی ترقی کیلئے جامع اصلاحات کی جائیں، پاکستان بزنس کونسل کی تجاویز کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔