بورے والا: (دنیا نیوز) تھانہ صدر کے علاقے عثمان ٹاؤن میں شادی شدہ شخص کوبہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر خاوند کو سر پر اینٹیں مار کر قتل کیا، واقعہ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، مقتول کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مقتول کی بیوی اور اس کے مبینہ آشنا کو گرفتار کر لیا، مزید تحقیقات جاری ہے، ملزموں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔



