کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بھتے کی پرچی دینے والا ملزم مالک کا ڈرائیور نکلا۔
پولیس نے 80 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والے ملازم کو دھر لیا، ملزم داؤد خان نے فون کال اور بھتے کی پرچی کے ذریعے 80 لاکھ روپے طلب کئے،جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
واضح رہے کہ بھتہ طلب کرنے کا مقدمہ تھانہ ملیر کینٹ میں درج ہے، پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے، جلد ان کو بھی حراست میں لے لیا جائے گا۔



