پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ایک لاکھ 65 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

Published On 27 November,2025 04:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک لاکھ 65 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 2184 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 373 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 1496 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 188 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 22 ارب 63 کروڑ 10 لاکھ 84 ہزار 791 روپے مالیت کے 17 کروڑ 52 لاکھ 84 ہزار 603 شیئرز کا لین دین ہوا۔