ڈسکوز کی درخواستوں پرنیپرا کی سماعت مکمل، نئے بنیادی ٹیرف کا اعلان

Published On 03 December,2025 06:46 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) بجلی کے بنیادی ٹیرف کے تعین کیلئے ڈسکوز کی درخواستوں پرنیپرا نے یکم جنوری 2026 سے نئے بنیادی ٹیرف کے تعین کیلئے سماعت مکمل کر لی۔

نیپرا حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف کا تعین مالی سال کی بجائے کیلنڈر سال سے کرنے فیصلہ کیا، رواں مالی سال جولائی 2025 سے جون 2026 تک بنیادی ٹیرف کا تعین ہو چکا ہے۔

حکام نے بتایا کہ جولائی 2026 سے دسمبر 2026 تک 6 ماہ کا ٹیرف پہلے 6 ماہ میں شامل کیا جائے گا، جنوری تا دسمبر ٹیرف مقرر کرنے کامقصد صارفین کو کسی بھی ممکنہ مالی بوجھ سے بچانا ہے۔

نیپرا حکام کا مزید کہنا تھا کہ جولائی میں بجلی مہنگی ہونے کی صورت میں صارفین کے بلوں پر بوجھ بڑھ جاتا تھا ، ملک میں اس وقت بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 31روپے 59 پیسے فی یونٹ ہے، کوشش ہو گی بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ نہ کیا جائے۔