لاہور میں پی ایس ایل میچز کے لیے سکیورٹی پلان جاری

Last Updated On 14 March,2018 10:11 pm

 

قذافی اسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل میں پولیس، ایلیٹ فورس ، ڈولفن اسکواڈ اور ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا۔ پہلی بار اسٹیڈیم کی مکمل تلاشی بھی لی گئی۔سراغ رساں کتوں کی مدد سے کونہ کونہ چھانا گیا۔

مہمان کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ شائقین کی سکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے گا مگر ان کیلئے سخت احتیاطی تدابیر بھی مرتب کی گئی ہیں۔