پی ایس ایل فائنل کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع

Last Updated On 14 March,2018 01:09 pm

لاہور (نیٹ نیوز ) پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ کل سے شروع کر دیا جائے گا۔ سپر لیگ کا فائنل 25 مارچ کو کراچی کے تاریخی نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس فائنل میچ کیلئے ٹیموں کی قیمتیں ایک ہزار سے لے کر بارہ ہزار روپے تک رکھی گئی ہیں۔

فائنل میچ کیلئے حنیف محمد انکلوژر میں ٹکٹ کی قیمیت 12 ہزار روپے ، جاوید میانداد انکلوژر میں ٹکٹ کی قیمیت 12 ہزار روپے ، فضل محمود انکلوژر میں ٹکٹ کی قیمت 12 ہزار روپے ، اقبال قاسم انکلوژر میں ٹکٹ کی قیمت 12 ہزار روپے ، نسیم الغنی انکلوژر میں ٹکٹ کی قیمت 12 ہزار روپے ،قائد ، وسیم اکرم ، عمران خان اور ظہیر عباس انکلوژرز میں ٹکٹ کی قیمت 8 ہزار روپے، آصف اقبال ، وقار حسن اور ماجد خان انکلوژر میں ٹکٹ کی قیمت 4 ہزار روپے جبکہ وسیم باری ، محمد برادرز اور انتخاب عالم انکلوژر میں ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار روپے مختص کی گئی ہے۔