پروٹیز پیسر کاگیسو ربادا پر دو ٹیسٹ میچوں کی پابندی عائد

Last Updated On 13 March,2018 10:35 pm

 

پروٹیز پیسر کاگیسو ربادا پر دو ٹیسٹ میچوں کی پابندی عائد کر دی گئی جو 24 ماہ میں آٹھ ڈی میرٹ پوائنٹس کی بدولت کیپ ٹاؤن اورجوہانسبرگ ٹیسٹ سے محروم ہو گئے ہیں۔ ڈربن ٹیسٹ میں کینگرو کپتان سٹیون سمتھ سے ٹکراؤ کے نتیجے میں لیول ٹو کی خلاف ورزی کے باعث تین ڈی میرٹ پوائنٹس نے انہیں آسٹریلیا کیخلاف اگلے دو ٹیسٹ میچز میں شرکت سے محروم کر دیا۔

میچ ریفری جیف کروو کے مطابق کاگیسو ربادا کا حریف کپتان سے ٹکرانا غیر ضروری اورجان بوجھ کر تھا۔ جنوبی افریقہ کے پاس ربادا کی پابندی کیخلاف اپیل کیلئے 48 گھنٹے کا وقت ہے۔