فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت بحال کر دی

Last Updated On 13 March,2018 08:05 pm

انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت بحال کر دی ہے۔ فیفا کی جانب سے پاکستان کی رکنیت سیاسی مداخلت کی وجہ معطل کی تھی۔ عدالت سے فیصل صالح حیات کی بحالی پر فیفا نے معطلی ختم کی، اب قومی ٹیم فٹبال کے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کھیل سکے گی۔

یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے 2015ء میں ہونے والے انتخابات کو درست قرار دیتے ہوئے فٹبال فیڈریشن کو بحال کر دیا تھا۔ عدالت نے سید فیصل صالح حیات کو بطور صدر عہدے پر بحال کرتے ہوئے عبوری ذمہ داریاں سنبھالنے والے ایڈمنسٹریٹر کو چارج فوری طور انھیں سپرد کرنے کی ہدایت کی تھی۔

دوسری جانب عدالت نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو فٹبال فیڈریشن کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔ دو رکنی بنچ نے فٹبال فیڈریشن کے 30 جون 2015ء کے انتخابات کو غیر قانونی قرار دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔

واضح فٹبال فیڈریشن ڈھائی سال سے فیصل صالح اور ظاہر شاہ گروپ میں تقسیم تھی۔ فیڈریشن کے باہمی اختلافات کی وجہ سے قومی ٹیم 3 سال سے کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیل سکی۔