بہاولپور میں محکمہ وائلڈ لائف کے زیر انتظام ہنٹنگ ٹرافی 2018 کا آغاز ہوگیا ہے۔ جس کے تحت کوئی بھی شہری کالے ہرن کے لیے 2 لاکھ روپے اور چنکارا ہرن کا شکار صرف 75 ہزار روپے ادا کرکے کرسکتا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کی اس آفر میں ہر شکاری کو 5 فائر کرنے کی اجازت ہو گی اور وہ منتخب کیے گئے نر ہرن کا شکار کر سکتا ہے۔
ہنٹنگ ٹرافی کی اطلاع ملتے ہی ملک بھر کے شکاریوں نے بہاولپور میں ڈیرے لگا دیے ہیں۔ شکار کے لیے نیشنل پارک لال سوہانرا کے جنگل میں اہتمام کیا گیا ہے۔ دوران شکار جنگلی حیات محکمہ کے افسران اور اہلکار شکاریوں کے ہمراہ موجود ہوں گے۔