مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس سے قبل شدید بد نظمی ہوئی۔ لیگی کارکن اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچے تو سیکیورٹی کے بد ترین انتظامات نظر آئے جس پر وہ آپے سے باہر ہو گئے۔ کنونشن سنٹر کا داخلی دروازہ اور واک تھرو گیٹ بھی توڑ دیا۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے خواتین کارکنوں کو بھی دھکے دیئے اور بدتمیزی کی۔ رکن اسمبلی ماروی میمن کو بھی اندر جانے سے روکا گیا۔ لیگی متوالوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کا غصہ میڈیا کے نمائندوں پر بد تمیزی نکال کر کیا۔ جھڑپوں کے دوران 10 کارکن زخمی بھی ہوئے۔ یہ معاملہ کچھ دیر تک جاری رہا جس کے بعد کارکن خاردار تاریں عبور کر کے کنونشن سینٹر میں داخل ہو گئے۔