یونس خان دوسرے بیٹے کے باپ بن گئے

Last Updated On 14 March,2018 01:58 pm

لاہور (نیٹ نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان دوسرے بیٹے کے باپ بن گئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر یونس خان نے اپنے مداحوں اور دوستوں کو بیٹے کی پیدائش کی خبر بھی سنائی اور اپنی گود میں اٹھا کر اس کے ساتھ بنائی جانے والی تصویر بھی شیئر کر دی۔ یونس خان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی پرستاروں اور دوستوں کی جانب سے مبارکباد کے ان گنت پیغامات موصول ہونے لگے ہیں۔ مداحوں نے یونس خان کے بیٹے کی درازی عمر اور تندرستی کی دعائیں بھی کی ہیں۔