اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

Last Updated On 16 March,2018 02:53 am

پی ایس ایل تھری میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتوحات جاری مصباح الیون نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کو 6وکٹوں سے ہرا کر ساتویں کامیابی اپنے نام کی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7وکٹوں پر ایک سو سینتالیس رنز بنائے کپتان سرفراز احمد نے تینتالیسرنز کی نمایاں اننگز کھیلی فہیم اشرف نے تین کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ وہ پی ایس ایل تھری میں 15شکارکے ساتھ نمبر ون باؤلر بن گئے ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 4وکٹوں پر عبورکرلیا۔
ڈومینی نے چون رنز کی فاتحانہ اننگز میں ،،چارچوکے دو چھکے لگائے ۔حسین طلعت اٹھائیس اور آصف علی اٹھارہ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ساتویں فتح کے ساتھ ہی اسلام آباد یونا ئیٹڈ پی ایس ایل تھری کوالیفائر میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ۔