لاہور (دنیا نیوز ) پاکستان کی لیگ یو اے ای سے پاکستان ہی آنے لگی، لاہور کے پہلے میچ کے لیے ٹیمیں کوئٹہ کے بعد پشاور زلمی بھی پہنچ گئیں، سخت سیکورٹی میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ہوٹل پہنچا دیا گیا۔
دبئی ، شارجہ اور اب لاہور کے تاریخی میدان قذافی سٹیڈیم میں پلے آف بیس مارچ کو کھیلا جائے گا۔ اہم میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے درمیان ہو گا۔ کوئٹہ کے کھلاڑی گذشتہ روز پہنچ گئے، پشاور زلمی کی ٹیم آفیشلز کے ساتھ لاہور پہنچ گئی۔
غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کل ہو گی، پی ایس ایل کے سپر سٹارز کو سخت سیکورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔ پی ایس ایل ٹو کی فائنلسٹ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک بار پھر زندہ دلان کے شہر آمنے سامنے کرکٹ دیوانوں نے بھی میچ دیکھنے کی تیاریاں کر لیں۔ ٹکٹوں کی آن لائن خریداری نے میچ کو اور زیادہ دلچسپ بنا دیا ہے۔