پلے آف مرحلہ: کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Last Updated On 18 March,2018 08:52 pm

دبئی میں کھیلے جا رہے پلے آف میں کراچی کنگز کے کپتان آئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو اس میچ میں کپتان مصباح الحق کی خدمات حاصل نہیں جو کلائی کی انجری کا شکار ہیں اور ان کی جگہ جین پال ڈومینی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

 

آج کے میچ میں جو ٹیم کامیاب ہوگی وہ فائنل کے لیے کراچی کی اڑان بھرے گی۔ اور ہارنے والی ٹیم کو ایونٹ میں رہنے کے لیے ایک اور موقع ملے گا، جو دوسرے کوالیفائینگ میچ کی فاتح ٹیم سے کھیلے گی۔

یاد رہے کہ دوسرا کوالیفائنگ میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان 20 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ اس میگا ایونٹ کا فائنل 25 مارچ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگا جس کے لیے تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔