اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم فٹنس مسائل کا شکار ہے۔ رومان رئیس اور آندرے رسل کے بعد مصباح الحق بھی ان فٹ ہو کر پی ایس ایل سے باہر ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد کے کپتان کا ہاتھ فریکچر ہو گیا جس کی وجہ سے سپر لیگ تھری سے باہر ہو گئے۔ مصباح الحق نے کراچی کنگز کے خلاف کوالیفائر میچ میں بھی حصہ نہیں لیا اور ان کی جگہ جے پی ڈومینی نے قیادت کے فرائض سرانجام دیئے۔
یاد رہے کہ ہیمسٹرنگ انجری کے باعث مصباح الحق سپر لیگ تھری کے ابتدائی دو میچ بھی نہیں کھیل پائے تھے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کے ابتدائی مرحلے میں چودہ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہی تھی۔