'پاکستان نہ آنے والے کھلاڑیوں کو آئندہ ڈرافٹنگ میں شامل نہیں کیا جائے گا'

Last Updated On 19 March,2018 09:35 pm

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز کا کہنا تھا کہ وعدہ کر کے پاکستان نہ آنے والے انٹرنیشنل کرکٹرز نے نامناسب رویہ اختیار کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے دیسی اور ولائتی بیویوں کے رویوں کا بھی ذکر کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ گورے اپنی بیویوں سے ڈرتے ہیں جبکہ یہاں بیویاں ہمیں دباؤ میں رکھتی ہیں۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ شین واٹسن نے پاکستان آنے کے لیے رضامندی ظاہر کردی تھی تاہم ان کی فیملی کی جانب سے ان کو منع کردیا گیا اس لیے وہ پاکستان نہیں آرہے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ پچھلے دو سال سے فائنل کھیلتے آرہے ہیں، آخری دو میچز میں کی گئی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، پی ایس ایل تھری کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب پشاور زلمی کے ٹاپ آرڈر بلے باز محمد حفیظ نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کی لیگ ہے، امید اور دعا ہے کہ یہ جلد پاکستان آئے جس سے رونقیں بحال ہوں۔ دونوں اسٹار کرکٹرز نے لیگ حکام کی توجہ دلائی کہ آئندہ ڈرافٹ میں شامل تمام کرکٹرز کے پاکستان آ کر کھیلنے کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدام کیے جائیں۔