لاہور: دوسرے پلے آف میچ کے دوران بارش کا خدشہ

Last Updated On 19 March,2018 05:48 pm

 پی ایس ایل پلے آف کی سیٹی بجنے سے پہلے موسم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، لاہور میں شیڈول میچز میں بادلوں کے برسنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا نظام ملک میں داخل ہو چکا ہے، بدھ کے روز دوسرے پلے آف میچ کے دوران بارش کھیل کو متاثر کر سکتی ہے۔ کرکٹ شائقین پر امید ہیں کہ تمام پیشگوئیاں غلط ثابت ہوں اور وہ سنسنی خیز میچ کا لطف اٹھا سکیں۔