انجری کا شکار مصباح الحق کی فائنل میں شرکت مشکل، وقار یونس

Last Updated On 24 March,2018 06:42 pm

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس سے پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ 30سال پہلے کراچی میں ہی کرکٹ کا آغاز کیا تھا ، پی ایس ایل کا کراچی میں آنا بہت خوشی کی بات ہے، اگلے سال آدھا پی ایس ایل پاکستان میں ہو گا جو بڑی خوشخبری ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ زلمی کو آسان نہیں لیں گے، کامران اکمل نے پہلے بھی پرفارم کیا بدقسمتی ہے وکٹ کیپر پاکستانی ٹیم کا کپتان ہے، کامران اکمل کو ٹیم میں شامل کرنے کیلئے کپتان کو ریپلس نہیں کر سکتے۔

کپتان جے پی ڈومنی کا اِن فارم بیٹسمین کامران اکمل کے حوالے سے کہنا تھا کہ موسم اور پِچ کھیل کا نقشہ بدل دیتے ہیں البتہ وہ پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔