سٹیو سمتھ، ڈیوڈ وارنر پر ایک سالہ پابندی کا امکان

Last Updated On 27 March,2018 03:34 pm

لاہور (دنیا نیوز ) بال ٹیمپرنگ سکینڈل کے باعث آسٹریلیا کی کپتانی سے ہاتھ دھونے والے سٹیو سمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر 12 ماہ پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔ ہیڈ کوچ ڈیرن لیہمن بھی جلد عہدہ چھوڑ دیں گے۔

بال ٹیمپرنگ سکینڈل آسٹریلوی کرکٹرز کے گلے پڑ گیا، جینٹل مین گیم کو داغ دار کرنے والے کھلاڑیوں کی وجہ سے آسٹریلیا کی جگ ہنسائی ہوئی۔ کپتان سٹیو سمتھ اپنے منصب سے فارغ، ایک میچ کی پابندی اور میچ فیس جرمانے کی سزا ہوئی۔

اب آسٹریلوی بورڈ کی جانب سے کپتان اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر 12 ماہ پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔ ہیڈ کوچ ڈیرن لیہمن بھی جلد اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ آسٹریلوی میڈیا نے بھی سمتھ الیون کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا ہے۔