کامران اکمل کی روائتی غلطی ، پشاور زلمی سپر لیگ کا فائنل ہار گیا

Last Updated On 26 March,2018 04:11 pm

لاہور (نیٹ نیوز ) وکٹ کیپر کامران اکمل کی وکٹ کیپنگ پر اب بڑی حد تک سوالیہ نشان لگ چکے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف میچ میں تاریخ رن آئوٹ کا موقع ضائع کرنے کے علاوہ وہ ان گنت مواقع پر کئی آسان کیچز گراچکے ہیں جس کی وجہ سے پہلے تو پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کو کئی میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور بعد ازاں یہ سلسلہ پاکستان سپر لیگ میں بھی حسب روایت جاری رہا اور کامران اکمل نے کئی اہم چانسز ضائع کئے ۔

انہوں ںے فائنل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز آصف علی کا آسان سا کیچ ڈراپ کر دیا حالانکہ فائن لیگ سے دوسرا فیلڈر کیچ لینے کیلئے گیند کے نیچے آ چکا تھا۔ اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو 33 گیندوں میں 29 رنز کی ضرورت تھی اور اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے، اس موقع پر اسلام آباد کے آصف علی نے زلمی کے بائولر عمید آصف کی شارٹ پچ گیند کو پل کرنا چاہا مگر گیند بلے کے باہری کنارے کو چھو کر ہوا میں بلند ہوگئی ،

کامران اکمل نے ضد کر کے دوسرے فیلڈر کو روکا اور خود کیچ پکڑنے کی ضد کی مگر وہ حسب روایت کیچ پکڑنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ آصف علی نے اس کے بعد 4 روزدار چھکے لگا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور ایک اوور قبل ہی میچ جیت کر ٹورنامنٹ اپنی ٹیم کے نام کر دیا۔