پی ایس ایل کا اختتام ، غیر ملکی کھلاڑیوں کی روانگی کا سلسلہ جاری

Last Updated On 26 March,2018 06:39 pm

کراچی (دنیا نیوز ) پی ایس ایل سیزن تھری کے پر امن اختتام کے بعد غیر ملکی کھلاڑیوں کی وطن روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے بعد غیر ملکی کھلاڑی رات گئے اپنے وطن واپس جانا شروع ہوگئے۔ وطن واپس روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں پشاور زلمی اور اسلام یونائیٹڈ کے کھلاڑی شامل ہیں۔

کرس جارڈن، ویسلز، ڈائوسن، سمیت پٹیل اور سیموئل بدری، پشاور زلمی کے لیام ڈائوسن، رکی ویسلز، سٹیفن فن، سمیت پٹیل، پشاور زلمی کے شبیر رحمان رات گئے وطن واپس روانہ ہوئے۔ جے پی ڈومنی، لیوک رونکی، جیان لی اور اینڈریو فلیچر پرواز ای-کے-605 سے دبئی روانہ ہوئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز بھی اسی پرواز سے دبئی روانہ ہوئے۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور کچھ کھلاڑی آج اڑان بھریں گے۔