بال ٹمپرنگ کے جرم میں کرکٹ آسٹریلیا نے سٹیون سمتھ کو کپتانی سے ہٹا دیا جبکہ نائب کپتان ڈیوڈ وارنز کی بھی چھٹی کروا دی گئی۔ جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے تیسرے روز کینگروز کے اوپنر بین کرافٹ نے سرعام بال ٹمپرنگ کی۔ حریف اور آفیشلز کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والے بین کرافٹ کیمرے کی نظروں سے نہ بچ سکے۔
پریس کانفرنس کے دوران کپتان سٹیو سمتھ نے اعتراف جرم بھی کر لیا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران ہی وکٹ کیپر ٹم پائن کو ٹیم کا کپتان بنا دیا۔
آسٹریلوی وزیرِ اعظم میلکم ٹرن بل کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کی اس حرکت پر دکھ ہوا۔ سابق کپتان مائیکل کلارک نے سرِ عام بال ٹمپرنگ کو آسٹریلوی کرکٹ کا برا دن قرار دیا ہے۔