پی ایس ایل فائنل ، اختتامی تقریب میں فنکار پرفارمنس پیش کرینگے

Last Updated On 25 March,2018 05:15 pm

کراچی (دنیا نیوز ) کراچی میں پی ایس ایل تھری فائنل کو فائنل ٹچ دے دیا، میچ سے پہلے اختتامی تقریب کےفنکار لائن اپ ہوگئے، نیشنل سٹیڈیم میں فائنل کے دھوم دھڑکے کی خوب ریہرسل ہوئی۔

کرکٹ دیوانے تیار ہوجائیں، کراچی میں خوب مار دھاڑ ہوگی۔ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا ہنگامہ اپنے جوبن پر ہے اور نیشنل سٹیڈیم میں چھے بجے تقریب کی تیاریاں جاری ہیں۔ فنکاروں نے ایونٹ کے فائنل کیلئے میدان میں آکر ریہرسل کی۔ پی ایس ایل کی اختتامی تقریب کے گلوکار علی ظفر، شہزاد رائے، فرحان سعید کے ساتھ عائمہ بیگ بھی پرفارم کریں گی۔ تماشائیوں کو کھیل سے پہلے محظوظ کرنے کیلئے فنکاروں نے بھی اپنی تیاری کرلی۔