کرکٹر محمد آصف دبئی ائیر پورٹ سے ڈی پورٹ

Last Updated On 27 March,2018 05:11 pm

 اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد آصف کو اپنی سزا پوری کرنے کے بعد متعدد مشکلا ت کا سامنا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق محمد آصف کو دبئی میں اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا جب انہیں دبئی ایئر پورٹ سے امیگریشن حکام نے واپس بھیج دیا اور وہ شارجہ میں ٹیپ بال ٹورنامنٹ کھیلے بغیر وطن واپس آ گئے۔

واضح رہے کہ محمد آصف 10 سال قبل آخری مرتبہ دبئی گئے تھے۔ پرانے کیس کی وجہ سے 10 سال کے دوران انہوں نے متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے سے گریز کیا تھا۔ حد درجہ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ 2007 میں محمد آصف کو دبئی ایئرپورٹ پر اُس وقت پولیس نے حراست میں لیا تھا جب ان کی جیب سے منشیات برآمد ہوئی تھی۔

محمد آصف آئی پی ایل کھیل کر وطن واپس آرہے تھے، تاہم اُس وقت تلاشی کے دوران ان کی جیب سے افیون برآمد ہوئی تھی۔ وہ 2 ہفتے دبئی پولیس کی حراست میں رہے تاہم اُس قت کے چیئرمین پی سی بی ڈاکٹر نسیم اشرف نے شاہی خاندان سے اپنے تعلقات کی بنا پر انہیں رہائی دلوائی۔