پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع

Last Updated On 28 March,2018 07:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز کے میچز یکم ،دواور تین اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہوں گے ، گرین شرٹس کا کیمپ کل سے لگے گا۔

 نیشنل اسٹیڈیم کراچی پھر سجنے کو تیار ہے، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کے لئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو چکی ہے۔ تینوں میچز کے ٹکٹ آن لائن کے ساتھ ساتھ نجی کوریئر کمپنی کے کاؤنٹرز پر بھی دستیاب ہوں گی۔

ٹکٹوں کی قیمت پانچ سو سے پانچ ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم 25 مارچ کو سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاورزلمی کے فائنل کی شاندار میزبانی کر چکا ہے۔ گرین شرٹس جمعرات سے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کا آغاز کریں گے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز یکم، دو اور تین اپریل کو کھیلے جائیں گے۔