مصباح نے پی ایس ایل تھری میں اسلام آباد کی جیت کا راز بتا دیا

Last Updated On 27 March,2018 06:05 pm

 سابق قومی کپتان مصباح الحق نے کہا کہ سپاٹ فکسنگ کیس سے بہت کچھ سیکھا اس بار بینچ کو مضبوط رکھا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ نوجوان اچھا کھیلے ،عمرکے اس حصے میں انفرادی کے بجائے ٹیم کی کامیابی معنی رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیت کیلئے پرفارمنس کے ساتھ ساتھ دعائیں بہت ضروری ہیں، پی ایس ایل تھری کا ٹائٹل جیتنے پر ہم اللہ کے شکر گزار ہیں لیکن جیت کیلئے دم درود ضروری ہوتے ہیں۔

کامران اکمل کو اچھی کارکردگی کے باوجود ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کے سوال پر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پرفارمنس کے باوجود شامل نہ ہونے سے کھلاڑی کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔

اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سوال پر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ مستقبل میں کھیلنے یا نہ کھیلنے سے متعلق فیصلہ آئندہ آنے والے دنوں میں کروں گا تاہم خوشی کی بات یہ کہ نوجوان کھلاڑی اچھا پرفارم کر رہے ہیں ۔