دورہ پاکستان ، ویسٹ انڈیز نے تاحال ٹیم کا اعلان نہیں کیا

Last Updated On 29 March,2018 12:34 pm

ویسٹ انڈیز کے کئی کھلاڑی آئی پی ایل میں شرکت کی وجہ سے دورہ پاکستان کیلئے آنے کو تیار نہیں ہیں

لاہور (دنیا نیوز ) ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان سے متعلق مہمان ٹیم کا میڈیا بھی تذبذب کا شکار ہے، کیریبیئن بورڈ نے تاحال ٹیم کا اعلان نہیں کیا، کئی کرکٹرز پاکستان آنے سے کترا رہے ہیں۔

ویسٹ انڈین ٹیم 12 سال بعد دورہ پاکستان کرے گی، بڑے معرکے کی میزبانی کیلئے نیشنل سٹیڈیم کراچی کو تیار کر دیا گیا ہے۔ اب بس ویسٹ انڈیز بورڈ کی جانب سے ٹیم کے اعلان کا انتظار ہے۔

پاکستان کی طرح ویسٹ انڈیز کا میڈیا بھی اس حوالے سے تذبذب کا شکار ہے۔ کیریبین بورڈ نے تاحال سیریز کا سرکاری اعلان نہیں کیا، کئی کھلاڑی آئی پی ایل اور دیگر مصروفیات کے باعث پاکستان آنے کو تیار نہیں۔

ویسٹ انڈین ٹیم کا ہفتے کی شب کراچی پہنچنا شیڈول ہے لیکن ابھی تک سکواڈ کا اعلان نہیں ہو سکا۔ رپورٹس کے مطابق مہمان ٹیم نوجوان پلیئرز پر مشتمل ہو گی۔