لاہور: (دنیا نیوز) بال ٹیمپرنگ کے مجرم سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ اوربلے باز کیمرون بینکرافٹ نے قوم اور فین سے معافی مانگ لی، کہتے ہیں کرکٹ کو داغدار کرنے پر وہ شرمندہ ہیں، پریس کانفرنس کے دوران اسمتھ آبدیدہ بھی ہو گئے۔
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں احساس جرم نے اسٹیو اسمتھ کو رلا دیا۔ سابق آسٹریلوی کپتان نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے شائقین سے معافی مانگ لی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کرنے پر کرکٹ آسٹریلیا نے اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو ایک ایک سال جبکہ کیمرون بینکرافٹ کو نو ماہ پاپندی کی سزا سنائی تھی۔