کراچی: (ویب ڈیسک) مشکوک باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے محمد حفیظ پر پابندی، پروفیسر کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔ مکی آرتھر نے محمد حفیظ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر آل راؤنڈر محمد حفیظ باؤلنگ کریں تو یہ ایک اچھا آپشن ہے لیکن اس کے بغیر فائدہ نہیں تاہم محمد حفیظ پر دروازے بند نہیں ہوئے، ان کا انتخاب ایک روزہ میچز میں ہوسکتا ہے۔
ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ہمارا اسکواڈ کافی مضبوط ہے، ٹیم میں نئے کھلاڑی ہیں جو کافی اچھے ہیں۔